شیخاوت نے آبی تحفظ کے رضاکاروں کو اعزاز سے نوازا

نئی دہلی، ستمبر۔جل شکتی کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے آبی تحفظ کے کارکنوں کو پانی کے تحفظ کے میدان میں نمایاں خدمات کے لیے سرٹیفکیٹ اور یادگاری نشانات سے نوازا۔پانی کے تحفظ کے موضوع پر بدھ کی شام یہاں منعقدہ ‘گنگا کا لال پروگرام میں شرکت کے دوران شیخاوت نے مختلف علاقوں میں پانی کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے لوگوں کو شال، یادگاری نشان اور سرٹیفکیٹ دے کرعزت افزائی کی۔پروگرام میں جھانسی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آئی اے ایس آفیسر رویندر کمار کے ذریعہ آبی تحفظ کے موضوع پر ایورسٹ کی چڑھائی کی تصویر کشی کرنے والی فلم گنگا کا لال کی اسکریننک کی گئی۔ پروگرام میں مسٹررویندر کمار کو بھی نوازا گیا۔ملک بھر سے آنے والے آبی تحفظ کے رضاکاروں نے پانی کو بچانے کے لیے اپنے اپنے علاقوں میں کیے گئے کاموں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں عوام سے اپیل کی۔ مرکزی وزیر نے ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار کے ذریعہ کئے گئے کام کو جرات مندانہ قدم قرار دیا۔این سی ڈی آر سی کے ممبر جسٹس کرونانند باجپئی، ممبر پارلیمنٹ اور اداکار ابھینو موہنتی، آبی رضاکار راجندر سنگھ، توشیبا انڈیا لمیٹڈ کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر ہیروآکی کوبیاشی وغیرہ نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر، راجستھان کے لکشمن سنگھ، بندیل کھنڈ کے سنجے سنگھ، معروف سیاسی تجزیہ کار سپریہ ستیم سمیت ملک بھر سے آنے والےآبی تحفظ کے رضاکاروں نے پانی کے تحفظ پر پینل مباحثہ میں حصہ لیا۔

Related Articles