موٹی جی پی ورلڈ چیمپئن شپ 2023 میں پہلی بار ہندوستان میں انعقاد کیا جائے گا

نئی دہلی،  ستمبر . اسپین کے ڈورنا اسپورٹس نے ہندوستانی کھیلوں کے شعبہ میں کام کرنے والی فیئر اسٹریٹ اسپورٹس کے ساتھ مل کر ایف آئی ایم ورلڈ چیمپیئن شپ گراں پری (موٹو جی پی) نے بدھ کو ملک میں پہلی موٹو جی پی گراں پری ایونٹ کا اعلان کیا۔یہاں جاری ایک ریلیز میں منتظمین نے کہا کہ ملک کا پہلا موٹو جی پی مقابلہ گرینڈ پری آف انڈیا 2023 میں نوئیڈا، اتر پردیش میں بدھ انٹرنیشنل سرکٹ میں منعقد کیا جائے گا۔ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایونٹ میں 19 ممالک کے ریسرز شرکت کریں گے۔اتر پردیش میں ہونے والی ریس کے بارے میں ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ’’یہ ریاست کے لیے فخر کی بات ہے کہ وہ عالمی سطح کے کھیلوں کے ایونٹ کی میزبانی کرنے جا رہی ہے۔ اس سے نہ صرف سیاحت کے شعبے میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ اترپردیش کو عالمی سطح پر بھی لے آئے گا۔ ہماری حکومت اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ضروری مدد فراہم کرے گی۔ دونوں کمپنیوں کے درمیان اس سات سالہ معاہدے کے ذریعہ ڈورنا کا مقصد دیگر ریاستی حکومتوں کے ساتھ ملک میں موٹرسائیکل ماحول کو فروغ دینے اور بین الاقوامی معیار کے ہندوستانی موٹر جی پی رائیڈرز کو فروغ دینے کے لیے کام کرنا ہے۔ڈورنا اسپورٹس کے مینیجنگ ڈائریکٹر کارلوز ازپلیٹا نے کہاکہ "موٹی جی پی نئے ناظرین کو شامل کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہندوستان ہمارے منصوبے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے جو اسے نئی سرحدیں فراہم کرے گا۔ ہم ملک میں گراں پری آف انڈیا کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ناظرین کو کھیل کی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

Related Articles