وزیراعلیٰ دھامی نے ہند-نیپال کو جوڑنے والے پل کا سنگ بنیاد رکھا

نینی تال، ستمبر۔وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے پیر کو چارچھم میں ہند-نیپال کو جوڑنے والے پل کا سنگ بنیاد رکھا۔ کالی ندی پر 32.98 کروڑ کی لاگت سے بننے والا یہ پل اگلے ایک سال میں تعمیر ہو جائے گا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پل دونوں ممالک کو ملانے کا کام کرے گا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان آمدورفت آسان ہوگی نیز روزگار اور سیاحت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پل ایک سال میں تیار ہو جائے گا۔انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹو باڈی کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اس پل کی تعمیر کو معیار کے ساتھ تیز تر کیا جائے۔ معیار کے ساتھ کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پل کی تعمیر سے ہمارے اور نیپال کے درمیان روٹی بیٹی کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔ مسٹر دھامی نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں اسکیموں کو آگے لے جانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ پسماندہ دیہاتوں کی ترقی کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ روڈ کمیونیکیشن اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں کام ہو رہا ہے۔

Related Articles