ریاستی حکومت ہریانہ میں مچھلی پالنے والوں کو ایڈوانس سبسڈی دے گی: منوہر لال

سرسا، ستمبر۔مرکزی حکومت کی متسیا سمپدا یوجنا کو ہریانہ میں فروغ دینے کے لیے وزیر اعلیٰ منوہر لال نے مچھلی پالنے والے کسانوں کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت سے ملنے والی سبسڈی میں تاخیر کی صورت میں ہریانہ حکومت پیشگی سبسڈی دے گی۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے مچھلی پالنے والوں کے مطالبے پرسرسہ میں ماہی پروری سے متعلق ٹیسٹنگ لیب اورمچھلی کی خریدوفروخت کے لئے جھجر میں ہول سیل فش مارکیٹ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ منوہر لال پیر کو ضلع کے چورمار کھیڑا گاؤں میں جھینگا کسانوں کی طرف سے منعقد ایک ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ نے ضلع کے مٹھڑی گاؤں میں پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا سے مستفید ہونے والی محترمہ ویرپال کور اور گرپریت سنگھ کے جھینگا پروڈکشن پلاٹ کا بھی مشاہدہ کیا۔ اس دوران محکمہ ماہی پروری کے اسپیشل سکریٹری جیویر سنگھ آریہ، ڈسٹرکٹ فشریز آفیسر جگدیش چندر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

Related Articles