سنیل گروور سڑک کنارے جیولری بیچنے لگے؟

ممبئی،ستمبر۔بالی ووڈ اداکار اور بھارتی ٹیلی ویڑن شو ’کپل شرما شو‘ کے حوالے مشہور کامیڈین سنیل گروور نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سڑک کنارے بیٹھے جیولری فروخت کر رہے ہیں، لیکن ساتھ ہی وہ گاہکوں کے آنے پر یہ کہتے ہیں کہ یہ فروخت کے لیے نہیں ہیں۔جمعرات کو اپنے انسٹاگرام پر جاری اس مزاحیہ ویڈیو میں انہوں نے بطور کیپشن لفظ پرسنل تحریر کیا ہے۔ایک گاہک نے یہ ویڈیو ریکارڈ کیا، جب وہ سنیل سے ان پرانی جیولریز کی قیمت پوچھتی ہیں تو سنیل کہتے ہیں کہ یہ بیچنے کے لیے نہیں ہیں یہ سب میرا پرسنل ہے۔اور جب خاتون کسٹمر جیولری کو چھونے کی کوشش کرتی ہیں تو سنیل انہیں زبردستی وہاں سے ہٹاتے ہوئے کہتے ہیں ’بولا نا پرسنل ہیں، آپکو سمجھ نہیں آرہا۔‘ اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین کے دلچسپ تبصرے بھی شروع ہوگئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ کتنی اچھی پرسنل کلکشن ہے تو ایک نے کہا کہ سنیل یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ جبکہ ایک تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ پکا گتھی کے لیے خریدی ہے ساری دکان۔یاد رہے کہ سنیل گروور آئندہ ماہ اپنی نئی فلم گوڈبائے میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے جبکہ وہ کافی عرصہ قبل کپل شرما شو سے الگ ہوگئے تھے۔

 

Related Articles