جموں و کشمیر: پونچھ میں دلدوز سڑک حادثہ،9 از جان، 27 زخمی

جموں،ستمبر۔جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بدھ کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں 9 افراد زخمی جبکہ 27 دیگر زخمی ہوگئے۔مہلوکین میں دو کمسن بچے اور تین خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سے گیارہ کی حلات نازک بتائی جا رہی ہے۔دریں اثنا جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس حادثے پر اظہار دکھ کرتے ہوئے مہلوکین کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپیہ معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے حادثے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ میں بدھ کی صبح منڈی سے ساوجیاں جانے والی ایک منی گاڑی سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آتے ہی فوج، پولیس اور مقامی لوگوں نے بڑے پیمانے پر بچاؤ آپریشن شروع کر دیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں نو افراد کی بر سر موقع ہی یا ہسپتال لے جانے کے دوران موت واقع ہوئی۔مہلوکین کی شناخت 14 سالہ معروف احمد،40 سالہ بشیر احمد،18 سالہ روضیہ اختر،40 سالہ زرینہ بیگم،65 سالہ محمد حسین، 20 سالہ ناظمہ اختر،5سالہ عمران احمد،70 سالہ عبدالکریم اور 40 سالہ عبدالقیوم کے بطور ہوئی ہے جب سب مقامی باشندے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے گیارہ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس سڑک حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اور مہلوکین کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپیے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’ساوجیاں پونچھ میں سڑک حادثے میں ہونے والی انسانی جانوں کے زیاں پر گہرا صدمہ ہوا، پسماندگان کو تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتا ان کا مزید کہنا تھا: ’مہلوکین کے لواحیقن کو پانچ لاکھ روپیے معاوضہ دئے جائیں گے اور پولیس اور سول حکام کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہتر علاج بہم پہنچائیں‘۔

 

Related Articles