مسلم دنیا قبلہ اول کے حوالے سے اپنے بیانیے میں اتفاق پیدا کرے:صبری

مقبوضہ بیت المقدس،ستمبر۔مسجد اقصیٰ کے مبلغ اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہیکہ ہاشمی سرپرستی مقبوضہ شہر بیت المقدس میں مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے ایک حفاظتی والو کا درجہ رکھتی ہے۔الشیخ صبری نے قدس پریس کو ایک بیان میں مزید کہا کہ اردن کی حکومت اور قوم القدس اور مسجد اقصیٰ کے ساتھ والہانہ عقیدت رکھتی ہے۔عرب اور اسلامی ممالک کے اقوام بھی القدس کے حوالے سے اردن کی سرپرستی پر متقف ہیں۔ القدس کو یہودیانے اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے خلاف پوری مسلم امہ متحد ہے۔انہوں نے القدس شہر اور مسجد اقصیٰ کو درپیش خطرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی پولیس اور فوج کی حفاظتی چھتری تلییہودی انتہا پسند بار بار مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرتے ہیں۔مسجد اقصیٰ کے مبلغ نے زور دے کر کہا کہ اس وقت پوری مسلم دنیا اور عرب اقوام کو قبلہ اول کے حوالے سے ایک بیانیہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مسلمانوں کے اس مقدس مقام کو یہودیانے کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔الشیخ صبری نے مسجد الاقصیٰ کے نیچے صہیونیوں کی طرف سے کی جانے والی کھدائیوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئیکہا کہ دشمن قبلہ اول کی بنیادوں کو کمزور کرکے مسجد اقصیٰ کے خلاف گھناؤنی سازش کررہا ہے۔

Related Articles