مودی نے کرشنم راجو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

نئی دہلی، ستمبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ٹالی ووڈ کے تجربہ کار اداکار کرشنم راجو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کر کے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ تجربہ کار اداکار کے انتقال سے غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر یو وی کرشنم راجو گارو کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔ آنے والی نسلیں ان کی فلمی اور تخلیقی صلاحیتوں کو یاد رکھیں گی۔ وہ سماجی خدمت میں بھی پیش پیش رہے اور ایک سیاسی رہنما کے طور پر اپنی شناخت بنائی۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔ شانتی.اداکار اور سابق مرکزی وزیر مسٹر راجو کا آج علی الصبح ایک نجی اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 83 برس تھی۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور تین بیٹیاں ہیں۔اپنی باغیانہ اداکاری کے لیے مداحوں اور تیلگو انڈسٹری میں ‘باغی اسٹار’ کے نام سے مشہور مسٹر راجو صحت کے مسائل سے نبرد آزما تھے۔ وہ گچی باؤلی کے اے آئی جی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں صبح 3:25 بجے ان کا انتقال ہوگیا۔

 

Related Articles