زمین سے ہوا میں مار کرنے والی کوئیک ری ایکشن میزائل کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی، ستمبر۔ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) اور فوج نے جمعہ کو کوئیک ری ایکشن زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے چھ ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کئے۔یہ ٹیسٹ اوڈیشہ کے چندی پور میں انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج میں کئے گئے ۔ یہ تجربات میزائل کی تشخیص کے عمل کے حصے کے طور پر کیے گئے ہیں۔ ٹیسٹ کے دوران اونچی پرواز کرنے والے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کا مقصد مختلف منظرناموں میں میزائل کی فائر پاور کا پتہ لگانا تھا۔ یہ ٹیسٹ دن اور رات میں بھی کیے گئے۔ تمام مشنوں کے دوران میزائل نے بے اچوک طریقہ سے اہداف کو نشانہ بنایا اور تمام پیرامیٹرز کو پورا کیا۔ ٹیسٹ کے دوران تمام دیسی آلات استعمال کیے گئے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین نے سائنسدانوں کی ٹیم کو کامیاب ٹیسٹ کے لیے مبارکباد دی۔ ڈی آر ڈی او کے چیئرمین نے کہا کہ یہ میزائل اب فوج میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔

Related Articles