سی اے جی کی ابتدائی رپورٹ پر محکمہ کو اپنا موقف پیش کرنا ہے: شیوراج

بھوپال، ستمبر۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مبینہ غذائی خوراک گھپلے سے متعلق کمپٹرولر اینڈ اکاؤنٹنٹ جنرل (سی اے جی) کی رپورٹ کے سلسلے میں آج کہا کہ یہ ابتدائی رپورٹ ہے۔ لیکن محکمہ کو ابھی اپنا رخ پیش کرنا ہے۔مسٹر چوہان نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ ’’یہ سی اے جی کی حتمی رپورٹ نہیں ہے۔ یہ ایک ابتدائی رپورٹ ہے، جس پر محکمہ کو ابھی اپنا موقف پیش کرنا ہے۔ کانگریس نے خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں سے غذائیت سے متعلق فوڈ پلانٹس واپس لینے کے لیے کارروائی کی۔ کانگریس کے دور حکومت میں کم درجے کی غذائیت فراہم کرنے کے لیے 35 کروڑ کی رقم روکی گئی تھی۔‘‘دہلی میں اے اے پی کے ایم ایل اے سنجیو بالیان نے اس مبینہ گھپلے سے متعلق ایک پوسٹ کی تھی۔ اس پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر چوہان نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ ‘اور ہاں، اروند کیجریوال جی اور منیش سسودیا جی، آپ کی عام آدمی پارٹی نے چار سال سے دہلی اسمبلی میں سی اے جی رپورٹ پیش نہیں کی ہے۔ کہیں آپ کے گھپلے منظر عام پر نہ آجائیں۔‘‘

Related Articles