کرونا ٹیست منفی آنے کے بعد مہاتیر ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے

کوالالمپور،ستمبر۔ملائیشیا کے سابق وزیرا عظم 97 سالہ مہاتیر محمد کو اتوار کے روز ہسپتال سے فارغ کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ ان کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق انہیں کرونا مثبت انے پر ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔97 سالہ مہاتیر محمد بیس سال سے زائد عرسے تک ملائیشیا کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ وہ اب بھی ایک مستعد اور متحرک قانون ساز ہیں۔ تاہم انہیں پہلے سے دل کا عارضہ ہے۔ انہیں کئی بار دل کا دورہ پڑنے کے علاوہ دل کی اوپن ہارٹ سرجری بھی ہو چکی ہے۔مہاتیر محمد کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں بدھ کے روز نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ قرنطینہ میں بھی رہے ابھی وہ منگل تک قرنطینہ میں ہی رہیں گے۔بتایا گیا ہے کہ مہاتیر اب تک تین مرتبہ کرونا سے بچاو کی ویکسینیشن کروا چکے ہیں۔ تاہم اب ھالت سنبھلنے کے بعد وہ ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔

Related Articles