30 ستمبر کے بعد 20 اور 50 پاؤنڈ کے پرانے نوٹ قابل استعمال نہیں رہیں گے

راچڈیل ،ستمبر۔ بینک آف انگلینڈ نے برطانوی عوام کیلئے 20اور 50پائونڈ مالیت کے پرانی طرز کے نوٹ استعمال کرنیکی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے 4ہفتوں کی مہلت دیدی، بینک آف انگلینڈ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ پرانے بیس اور پچاس پائونڈ کے نوٹ صرف چار ہفتے کیلئے قابل استعمال ہوںگے، برطانوی عوام کے پاس 30ستمبر 2022تک کاغذی ویڑن خرچ کرنیکا وقت ہے، جس کے بعد اسے قانونی لحاظ سے قبول نہیں کیا جائیگا،پولیمر 20پائونڈ کے نوٹ فروری 2020سے گردش میں ہیں، 50پائونڈ مالیت کے نوٹ جون2021سے مارکیٹ میں قابل استعمال ہیں، جو لوگ گھر میں نقدی جمع کرنے کا انتخاب کرتے ہیں ان کے پاس کاغذی نوٹوں کے ڈھیر ہو سکتے ہیں، جن کو خرچ کرنے یا تبدیل کرنے کی ضرورت ہے بینک آف انگلینڈ نے کہا کہ اب بھی7بلین پائونڈ مالیت کے20کے نوٹ اور10.5بلین مالیت کے 50پونڈ کے نوٹ موجود ہیں، اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر پوسٹ کرتے ہوئے بینک آف انگلینڈ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی نقدی چیک کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اپنے پرانے کاغذی نوٹ ڈیڈ لائن سے پہلے خرچ کر لیں یا تبدیل کر لیں، مقررہ ڈیڈلائن کے بعد کاغذی نوٹوں کی قانونی اہمیت نہیں رہے گی اور نہ ہی دوکانوں پر انہیں قبول کیا جائیگا،کسی بھی کسی قسم کی ادائیگی یا تبادلے کے لیے بھی بیس اور پچاس پائونڈکے پرانی طرز کے نوٹوں کا استعمال نہیں ہو سکے گا،تاہم اس تاریخ کے بعدبرطانیہ کے بہت سے بینک اب بھی صارفین سے واپس لیے گئے نوٹوں کو بطور ڈپازٹ قبول کریں گے، کچھ پوسٹ آفسز بھی نکالے گئے نوٹوں کو کسی بھی بینک اکاؤنٹ میں جمع کے طور پر قبول کر سکتے ہیں، بینک آف انگلینڈ ہمیشہ کسی بھی نکالے گئے نوٹوں کا تبادلہ کرے گا بشمول کاغذی نوٹ جو اس نے ماضی میں ہٹائے ہیں۔

Related Articles