برٹنی سپیئرز کا اپنے بیٹے کے نام خصوصی پیغام

نیویارک،ستمبر۔امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے اپنے بیٹے جیڈن جیمز فیڈرلائن کے لیے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔برٹنی سپیئرز کا یہ خصوصی پیغام بیٹے کے ایک حالیہ انٹرویو کے بعد آیا ہے، جس میں اس نے اپنی والدہ کی ذہنی صحت پر تبصرہ کیا ہے۔گلوکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے لیے شیئر کیے گئے خصوصی میغام میں اپنے ماضی کی جدوجہد کے بارے میں لکھا کہ’میں نے اپنی پوری کوشش کی ہے کہ میں بہترین انسان بن سکوں‘۔اْنہوں نے لکھا کہ’مجھے امید ہے کہ میرے بچے ایک دن مجھے سمجھ جائیں گے‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ ’آخر کار 40 سال کی عمر میں اپنے گھر والوں کی روک ٹوک کے بغیر میں اپنے بیٹے جیڈن سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہوں‘۔برٹنی سپیئرز نے لکھا کہ اپنے بچوں کے لیے میری محبت کی کوئی حد نہیں ہے اور مجھے یہ جان کر بہت دکھ ہوا کہ میں بطور ماں اپنے بچوں کی توقعات پر پورا نہیں اْتر سکی‘۔اْنہوں نے امید کااظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’شاید، ہم ایک دن آمنے سامنے ملیں اور کھل کر ایک دوسرے سے بات کر سکیں‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’میں نے آپ کے والد کی مدد کی، جن کے پاس 15 سالوں سے کوئی نوکری نہیں ہے، میرا فرض ہے کہ میں اس بات کو یقینی بناؤں کے آپ اپنا ہوم ورک کر رہے ہیں‘۔ برٹنی سپیئرز نے لکھا کہ ’میں آپ کے والد کے ساتھ رہنے کی آپ کی ضرورت کو پوری طرح سے سمجھتی ہوں‘۔اْنہوں نے اپنے بیٹے پریسٹن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’میں بہت خوش ہوں کہ میں 4 ٹورز، ایکس فیکٹر اور بہت کچھ کرنے میں کامیاب رہی‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’میں نے یہ آپ کے اور پریسٹن کے لیے کیا اور میں جانتی ہوں کہ آپ میری زندگی میں ایک استاد ہیں اور پیارے بچے، میں بھی آپ کے لیے بھی استاد ہوں‘۔ برٹنی سپیئرز نے لکھا کہ’آپ کے والد کی منافقت دیکھنا افسوسناک ہے‘۔اْنہوں نے اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے لکھا کہ’جہاں تک میری دماغی صحت کا تعلق ہے تو میرے پیارے بچے کو سمجھنا چاہیے کہ آپ کو ایک کتاب اٹھانا اور پڑھنا سیکھنا ہے، اس سے پہلے کہ آپ میری عقل پر سوال کرنے کے بارے میں سوچیں‘۔

Related Articles