غلام نبی آزاد کا مشن کشمیر 12ستمبر سے

جموں، ستمبر۔کانگریس کے سابق لیڈر غلام نبی آزاد نے کہاکہ رواں ماہ کی 12تاریخ کو کشمیر کے دورے پر جاوں گا۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جموں میں جلسے کے دوران غلام نبی آزاد نے جموں وکشمیر دورے کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے چار روز تک جموں میں ہی قیام کروں گا اور یہاں پر متعدد وفود کے ساتھ ملنے کا پروگرام ہے۔انہوں نے بتایا کہ چار دن کے بعد کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع کا دورہ کرکے وہاں پر ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران کے ساتھ ملاقی ہونگا ۔اُن کے مطابق ستمبر کی 12تاریخ کو کشمیر جانے کا پروگرام بنایا ہے اور وہاں پر بھی جلسہ منعقد ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ کشمیر کی مجموعی صورتحال کے بارے میں وادی میں ہی بات کروں گا۔

Related Articles