منوج سنہا نے جموں سمارٹ سٹی کے14 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

جموں،ستمبر۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعے کے روز جموں سمارٹ کے14 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا اور مقامی اقتصادی ترقی کے لئے موقعے فراہم ہوں گے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری فراہم کی۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ’جموں سمارٹ سٹی کے 14 پروجیکٹوں کا افتتاح اور سبگ بنیاد رکھا‘۔ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا، لوگوں کی خدمات میں بہتری آئے گی اور مقامی اقتصادی ترقی کے موقعے فراہم ہوں گے جس سے لوگ اچھی زندگی گذر بسر کر سکیں گے۔

Related Articles