خاندانی منصوبہ بندی آپریشن کے بعد خواتین کی موت

حکومت مہلوکین کے خاندانوں کی مدد کرے گی:چندرشیکھرریڈی

حیدرآباد ,اگست۔تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے لیڈر کے چندر شیکھر ریڈی نے کہا کہ حکومت ابراہیم پٹنم کے سرکاری اسپتال کے واقعہ میں مرنے والوں کے افراد خاندان کی مدد کرے گی۔ انہوں نے متاثرین کے لواحقین سے ملاقات کی اور اسپتال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں خواتین کی حالت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے واقعات کے اعادہ کو روکنے کے لیے اقدامات کرے گی۔وہ متاثرہ خاندانوں کو مزید معاوضہ فراہم کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سے بات کریں گے۔ واضح رہے کہ ابراہیم پٹنم کے سرکاری اسپتال میں خاندانی منصوبہ بندی کے آپریشن کے بعد چار خواتین کی موت ہوگئی تھی۔

Related Articles