برمنگھم میں بینک ہالیڈیز پر ٹرینوں میں ہزاروں افراد کی آمد متوقع

لندن ،اگست۔ برمنگھم میں بینک ہالیڈیز پر ٹرینوں میں ہزاروں افراد کی آمد متوقع ہے۔ ریل کے مسافروں سے درخواست کی جا رہی ہے کہ وہ بینک ہالیڈیز کے دوران رش کی وجہ سیسفر کی پہلے سے منصوبہ بندی کریں۔ نیٹ ورک ریل کو توقع ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں برمنگھم بگ ویک اینڈر سمیت ملک بھر میں ہونے والے واقعات کے باعث ہزاروں لوگ سفر پر ہوں گے۔ برمنگھم نیو اسٹریٹ ایک اہم انٹرچینج اسٹیشن ہونے کے ساتھ، نیٹ ورک ریل نے مزید کہا کہ مقامی مسافروں کو سفر کرنے سے پہلے چیک کرنا چاہئے اور اضافی وقت دینا چاہئے۔ اس نے مزید کہا کہ اس کی ٹیمیں حالات کیلئے تیار ہیں برمنگھم نیو اسٹریٹ کیلئے نیٹ ورک ریل کے اسٹیشنوں کے ڈائریکٹر اسٹیون آئرلینڈ نے کہا کہ یہ بہت اچھا ہے کہ اتنے بڑے ایونٹس دوبارہ ہو رہے ہیں اور ہمیں اسٹیشن کا مصروف ہونا پسند ہے لیکن یہ ضروری ہے کہ مسافر پہلے سے منصوبہ بندی کریں اور اپنے آپ کو اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے کافی وقت دیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کو گھر جانے والی اپنی آخری ٹرینوں کا پتہ ہے اور نیشنل ریل انکوائریز یا اپنے ٹرین آپریٹر سے سفر کرنے سے پہلے چیک کر لیں تاکہ آپ کے پاس سفر کی تازہ ترین معلومات موجود ہوں۔

 

Related Articles