صدر جمہوریہ نے گنیش چترتھی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی، اگست۔صدر دروپدی مرمو نے گنیش چترتھی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔منگل کو اپنے مبارکبادی پیغام میں محترمہ مرمو نے کہاکہ "گنیش چترتھی کے پرمسرت موقع پر میں ہندوستان اور بیرون ملک رہنے والے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ گنیش چترتھی کا یہ تہوار بھگوان گنیش کے یوم پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے، جو حکمت، خوشحالی اور خوش قسمتی کی علامت ہے۔ آئیے اس موقع پر دعا کریں کہ شری گنیش کی مہربانی سے پوری دنیا میں ہم آہنگی قائم ہو اور خوشی اور امن کا ماحول قائم ہو۔

Related Articles