کرس راک کو تھپڑ مارنے کے بعد ول اسمتھ کی مقبولیت میں کمی

لاس اینجلس،اگست۔آسکر ایوارڈز کی تقریب میں کامیڈین کِرس راک کو تھپڑ مارنے کے بعد اداکار ول اسمتھ کی شہرت میں کمی آگئی۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وِل اسمتھ کی مقبولیت میں کمی کا اندازہ کیو اسکورز کے ذریعے لگایا گیا اور اس کا ڈیٹا ورائٹی میگزین کو فراہم کیا گیا۔
کیو(Q) اسکورز کیا ہے؟کیو اسکورز بنیادی طور پر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ایک میٹرک ہے، جس کے ذریعے کسی بھی اداکار کی عوام میں مقبولیت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔تھپڑ والے واقعے سے پہلے وِل اسمتھ کو مبینہ طور پر کیو(Q) اسکورز کی ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔جولائی میں کروائی گئی پولنگ میں، مقبولیت میں کمی آنے کی وجہ سے اب اداکار اس فہرست میں 26 ویں نمبر پر ہیں۔اس حوالے سے کیو (Q) اسکورز کے ایگزیکٹیو ہنری شیفر نے کہا ہے کہ نتائج بتاتے ہیں کہ ول اسمتھ کی مقبولیت میں بہت نمایاں اور تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔دوسری جانب کامیڈین کرس راک کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

 

Related Articles