یوگی نے کلیان سنگھ کے 12 فٹ مجسمے کی نقاب کشائی کی
لکھنو:اگست۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو لکھنؤ کے کینسر انسٹی ٹیوٹ میں سابق وزیر اعلی اور راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ کے 12 فٹ کے کانسے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اتوار کو کلیان سنگھ کی پہلی برسی ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ یوگی نے رام مندر کی تعمیر میں آنجہانی کلیان سنگھ کے کردار کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجودھیا کے عظیم الشان رام مندر کی بنیاد آنجہانی کلیان سنگھ کی قیادت میں رکھی گئی تھی۔ رام مندر کی تعمیر اور ریاست کی ترقی میں ان کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کے جی ایم یو میں آنجہانی کلیان سنگھ کا ایک عظیم الشان مجسمہ بھی نصب کیا جائے گا۔ بتا دیں کہ گزشتہ سال 21 اگست کو کلیان سنگھ کی موت کے بعد لکھنؤ کے کینسر انسٹی ٹیوٹ کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔