عام آدمی پارٹی اب ’پاپ‘ بن گئی ہے: بی جے پی

نئی دہلی، اگست۔عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو بدعنوانی اور گھپلوں کا بادشاہ قرار دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج الزام لگایا کہ انہوں نے عوام کی محنت کی کمائی کا استعمال شراب مافیا پر لٹانے اور سرکاری ریونیو چوری کرنے اور اپنا خزانہ بھرنے کا گناہ کیا ہے۔بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ اور دہلی ریاستی بی جے پی صدر آدیش گپتا نے آج پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کیجریوال حکومت پر حملہ کیا۔ مسٹر بھاٹیہ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی سب سے بڑی بدعنوان پارٹی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، منیش سیسودیا، ستیندر جین اور ان کے کئی لیڈر بدعنوانی میں گہرے طور پر ملوث ہیں۔ آج ہندوستان کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ ’’آپ‘‘ نہیں ’’پاپ‘‘ ہے، یہ بدعنوانوں کا باپ ہے اور عوام کے لیے لعنت ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اروند کیجریوال سے سوال کیا کہ اگر دہلی کی عام آدمی پارٹی کی حکومت کی ایکسائز پالیسی درست اور اچھی تھی تو اسے واپس کیوں لیا گیا، تو کیجریوال حکومت کا جواب آتا ہے کہ غیر ملکی اخبار کا کہنا ہے کہ دہلی حکومت کا تعلیمی ماڈل بہت اچھا ہے!مسٹربھاٹیہ نے کہا کہ جب دہلی کے لوگ کووڈ کی دوسری لہر سے پریشان تھے، عوام کو آکسیجن، بستر اور ادویات فراہم کرنے کے بجائے اروند کیجریوال کا قلم ایکسائز پالیسی پر دستخط کرکے شراب مافیا کی مدد کرنے میں لگا ہوا تھا۔ اروند کیجریوال ایک اکاؤنٹنٹ کے طور پر دیکھ رہے تھے کہ عام آدمی پارٹی کے خزانے میں عوام کا کتنا پیسہ لوٹا گیا ہے۔ آج لوگ کہہ رہے ہیں کہ جس نے دہلی کو دھوکہ دیا ہے وہ اروند کیجریوال کا رشتہ دار ہے۔ اروند کیجریوال کی ناک کے نیچے کرپشن ہوئی۔انہوں نے کہاکہ ’’اروند کیجریوال جی، آپ کا مقصد صرف لوٹ مار کرنا ہے، بدعنوانی سے پارٹی کی تجوریوں کو بھرنا ہے۔ کیا اسی لیے آپ سیاست میں آئے تھے؟ اس کا جواب نہ تو نیویارک ٹائمز کا مضمون ہو سکتا ہے اور نہ ہی سیاسی بدنیتی کی بات۔

Related Articles