پرنب مکھرجی گہری بے ہوشی کی حالت میں

نئی دہلی،سابق صدر پرنب مکھرجی کی صحت میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور وہ ابھی بھی بے ہوشی کی حالت میں وینٹی لیٹر پرہیں۔
مسٹر مکھرجی کو گزشتہ 10اگست کو فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔
اسپتال نے آج جاری میڈیکل بلیٹن میں کہا کہ ’’مسٹر مکھرجی کے پھیپھڑے میں انفیکشن کا علاج کیا جارہا ہے۔ وہ مسلسل گہری بے ہوشی میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ان کا بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن وغیرہ مستحکم ہے۔‘‘
سابق صدر کے دماغ میں جمے خون کی کلوٹنگ کو ہٹانے کے لئے گزشتہ دنوں ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔

Advertisement

Related Articles