گورکھپور میں یوگی کی جنتا دربار کا انعقاد

گورکھپور، اگست۔اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے گورکھپور دورے کے دوسرے دن جمعہ کو گورکھ ناتھ مندر کے احاطے میں منعقدہ جنتا دربار میں 200 سے زیادہ لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں ان کے حل کا یقین دلایا۔ ضلع کے دو روزہ دورے پر آئے ریاست کے سربراہ کا آج گورکھ ناتھ مندر کا پروگرام مکمل طور پر روایتی تھا۔ وہ روایتی پوجا کے بعد شکایت کنندگان کے درمیان پہنچے اور صبح سے ہی وہاں موجود 200 سے زائد شکایت کنندگان کے مسائل سنے ۔ انہوں نے شکایت کنندگان کو مسائل کے حل کا یقین دلایا اور ساتھ ہی اس سلسلے میں عہدیداروں کو ہدایات بھی دیتے رہے۔اس کے علاوہ عہدیداروں نے مندر میں واقع یاتری نواس میں بیٹھے تقریباً 300 شکایت کنندگان کی شکایتیں سنیں اور انہیں انصاف دلانے کا یقین دلایا۔ زیادہ تر مقدمات کی وجہ زمین کے تنازعات اور مالی مدد تھی۔اس دوران اس وقت کے ایس ایس پی کانپور اننت دیو، جنہیں حکومت نے 12 نومبر 2020 کو کانپور میں بکروکانڈ کے بعد لاپروائی کی وجہ سے معطل کر دیا تھا، نے بھی سی ایم یوگی سے ملاقات کی۔جنتا دربار کے دوران اے ڈی جی اکھل کمار، کمشنر روی کمار، این جی اے ڈی آئی جی جے رویندر گوڑ، ضلع مجسٹریٹ کرشنا کرونش، ایس ایس پی ڈاکٹر گورو گروور، ایس پی سٹی کرشنا وشنوئی، اے ڈی ایم سٹی ونیت کمار سنگھ وغیرہ موجود تھے۔

Related Articles