مہاراشٹر میں 608 گرام پنچایت کے انتخابات کا اعلان، 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائيں گے

اورنگ آباد ،اگست۔ مہاراشٹر میں الیکشن کمیشن نے 18 ستمبر کو 608 گرام پنچایتوں کے انتخابات کا اعلان کیا ہے۔مہاراشٹر کے الیکٹورل کمشنر یو پی ایس مدن نے یہ اعلان کیا۔ ریاست کے 51 تعلقہ میں دیہی اداروں کے اراکین کے ساتھ سرپنچ کے عہدہ کے لیے بھی انتخابات ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 19 ستمبر کو ہوگی۔ مثالی ضابطہ اخلاق جمعہ کے روز سے نافذ ہو گیا۔دیہی اداروں کے انتخابات کے تحت ضلع ناندیڑ کے مہور تعلقہ 24، کنوت 47، ارد پور ایک، مڈکھیڑ تین، نیاگاؤں چار، لوہا پانچ، کندھار چار، مکھیڑ پانچ، دیگلور ایک، ہنگولی کے اوندھا ناگناتھ میں چھ پنچایتوں اور پربھنی کے جنتور پنچایت میں انتخابات ہوں گے۔ اس کے علاوہ مراٹھواڑہ خطہ کے پالم تعلقہ میں چار گرام پنچایتوں میں بھی انتخابات ہوں گے۔

Related Articles