شاہ رخ خان کی فیملی کے ہمراہ دہلی میں منعقدہ دعوت میں شرکت

ممبئی،اگست۔ گوری خان نے اپنے سپر اسٹار خاوند شاہ رخ خان کے ہمراہ اپنی فیملی کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔کنگ خان کی فیملی دہلی میں ایک خاص تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے۔گوری نے کہا کہ دہلی جا کر ماضی کی خوبصورت یادیں تر و تازہ ہوجاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بار دوستوں اور فیملی کے ساتھ ہم شیلینی پاسی کے گھر جشن منا رہے ہیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری خان دونوں ہی نئی دہلی میں پلے بڑھے۔شاہ رخ خان نے ہنس راج کالج اور یونیورسٹی آف دہلی سے تعلیم حاصل کی جبکہ گوری نے تاریخ میں بیچلرز کی ڈگری لیڈی شری رام کالج سے مکمل کی۔

Related Articles