بی جے پی لیڈر شیش نارائن مشرا کا انتقال، یوگی نے اپنے رنج وغم کا اظہار کیا

لکھنؤ، اگست۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اتر پردیش یونٹ کے صوبہ اودھ کے علاقائی صدر شیش نارائن مشرا کا جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مشرا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مشرا گردے کے انفیکشن میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے لکھنؤ کے سنجے گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس جی پی جی آئی) میں زیر علاج تھے۔ جمعہ کی صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ مشرا کی آخری رسومات آج ان کے آبائی ضلع گونڈہ میں ادا کی جائیں گی۔انہیں چار دن پہلے علاج کے لیے ایس جی پی جی آئی میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس سے پہلے لکھنؤ کے ڈیوائن اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ اس دوران ریاست کے طبی وزیر برجیش پاٹھک اسپتال گئے اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا تھا۔ان کی موت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی نے ٹویٹر پر کہاکہ’’اودھ علاقہ کے بی جے پی کے علاقائی صدر مسٹر شیش نارائن مشرا کے انتقال کی افسوسناک خبر ملی ہے۔ انہیں دلی خراج عقیدت۔ بھگوان شری رام نیک آتما کو اپنے قدموں میں جگہ دے اور لواحقین کو اس غیرمعمولی دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔ اوم شانتی۔‘‘

 

Related Articles