ادویت، کشاگرا 1500 میٹر فری اسٹائل کے فائنل میں پہنچے

برمنگھم، اگست۔ نوجوان ہندوستانی تیراک ادویت پیج اور کشاگرا راوت منگل کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں مردوں کے 1500 میٹر فری اسٹائل مقابلے کے فائنل میں پہنچ گئے۔ادویت نے 15.39.25 کے وقت کے ساتھ ہیٹ-1 میں گولڈ میڈل ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا۔ وہ اپنی ہیٹ میں چوتھے اور مجموعی طور پر ساتویں نمبر پر رہے۔دوسری طرف کشاگرا راوت 15.47.77 کے وقت کے ساتھ فائنل میں پہنچ گئے۔ وہ ہیٹ 2 میں چوتھے اور مجموعی طور پر آٹھویں نمبر پر رہے۔

 

Related Articles