بریڈ پٹ نے غیر شادی شدہ مردوں کیلئے بنایا گیا خصوصی گھر خرید لیا

کیلیفورنیا،جولائی ۔معروف ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ نے غیر شادی شدہ مردوں کے لیے خصوصی طور پر بنایا گیا گھر خرید لیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بریڈ پٹ نے مصنف ڈی ایل جیمز کا کیلیوفورنیا کے ساحل پر واقع تاریخی گھر خریدا ہے، جسے ’سیوارڈ‘ کہا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اداکار نے 1918ء کے ایک صدی پرانے اس گھر کو خریدنے کے لیے 40 ملین ڈالرز ادا کیے ہیں، جس کے بعد اب اداکار بریڈ پٹ ایک شاندار bachelor pad (غیر شادی شدہ مردوں کیلئے بنائے گئے گھر) کے مالک بن گئے ہیں۔ اس گھر کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اس علاقے میں خریدی گئی سب سے وسیع جائیداد ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ گھر 20 ویں صدی کے مشہور معمار چارلس سمر گرین نے مصنف ڈی ایل جیمز کے لیے ڈیزائن کیا تھا۔

 

Related Articles