یوپی بی جے پی: قانون ساز کونسل کی آٹھ سیٹوں پر چرچا کے لیے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر میٹنگ

دونوں نائب وزیر اعلیٰ نے کی شرکت

لکھنو:جولائی ۔بی جے پی کور کمیٹی کی میٹنگ جمعرات کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں یوپی قانون ساز کونسل کی آٹھ نشستوں کے امیدواروں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ دونوں نائب وزیر اعلیٰ اور تنظیم کے جنرل سکریٹری سنیل بنسل، نگراں ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ اور کئی بڑے عہدیداروں نے حصہ لیا۔
میٹنگ میں قانون ساز کونسل کی کل آٹھ سیٹوں کے امیدواروں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان آٹھ سیٹوں میں سے دو پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں جب کہ چھ سیٹوں پر امیدوار نامزد کیے جائیں گے۔اس سے قبل بدھ کو بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جلد ہی پارٹی کے نئے ریاستی صدر کا اعلان کیا جائے گا۔سوتنتر دیو کی میعاد 16 جولائی کو پوری ہوئی تھی۔ تاہم نئے چیئرمین کا اعلان ہونے تک وہ صدارت کے تمام فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

Related Articles