نیو یارک میراتھن میں بطخ نے ریس جیت کر میڈل اپنے نام کرلیا

نیو یارک،جولائی۔نیویارک میں ہر عمر کے افراد کیلئے میراتھن دوڑ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک بطخ نے ناصرف حصہ لیا بلکہ تمغہ بھی اپنے نام کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہیکہ نیویارک کے مقامی پارک میں میراتھن دوڑ کا اہتمام کیا گیا جس میں بچے بڑے اور خواتین سمیت ہر عمر کے افراد دوڑتے نظر آئے۔اسی دوران ایک ‘رینکل’ نامی بطخ نے بھی میراتھن کی دوڑ میں حصہ لیا اور اختتامی لائن پر پہنچ کر تمغہ اپنے نام کرلیا۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہیکہ بطخ بھی دوڑ میں شامل ہے اور لوگ اس بطخ کی ویڈیو بھی بناتے نظر آئے، سوشل میڈیا پر اب تک اس ویڈیو کو 7.8 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔ایک غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق رینکل نامی بطخ 2021 میں بھی نیویارک کی میراتھن ریس میں حصہ لے چکی ہے۔

Related Articles