ٹام کروز ہالی ووڈ کے سب سے مہنگے اداکار بن گئے

لاس اینجلس ،جولائی۔ ہالی ووڈ کے سپر سٹار ٹام کروز سب سے مہنگے اداکار بن گئے۔ٹام کروز نے فلم ٹاپ گن کے لیے 23 ارب روپے کے قریب معاوضہ لیا جبکہ ورائٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ہالی ووڈ اسٹار میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فہرست میں ول اسمتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 8 ارب روپے کی ڈیل کی۔ٹام کروز نہ صرف ٹاپ گن سیکوئل کے اسٹار ہیں بلکہ اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں، جس کے تحت انہوں نے اداکاری کے معاوضے کے ساتھ ساتھ ٹکٹوں کی فروخت اور اسٹریمنگ کی آمدنی سے اربوں کا منافع کمایا۔فلم ٹاپ گن نے ملکی باکس آفس پر 600 ملین ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے والی تاریخ کی 12ویں فلم کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔واضح رہے کہ ول اسمتھ نے آج تک سب سے زیادہ معاوضہ 2012 کے مین ان بلیک 3 کے لیے لیا تھا، جو 100 ملین ڈالر تھا۔

Related Articles