براوو ٹی20 میں 500 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے کرکٹر

ٹرینیڈاڈ: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے ٹی20 کرکٹ میں 500 وکٹیں مکمل کر لیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔
ڈیوائن براوو نے گزشتہ روز کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی جانب سے سینٹ لوسیا زوکس کے خلاف راکھیم کور نویل کو آؤٹ کر کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی 500 وکٹیں مکمل کرلیں۔ اس کے علاوہ براوو نے سی پی ایل میں وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کرلی۔ ڈیوائن براوو نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا آغاز 16 فروری 2006 میں نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ کے مقام پر کیا تھا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 500 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

Related Articles