جان سینا اور شہرزاد شریعت زادہ کی عوامی تقریب میں دوسری بار شادی

وینکوور،جولائی ۔ ریسلر، اداکار جان سینا اور شہرزاد شریعت زادہ دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی پیشہ ور ریسلر سے اداکار ی کے شعبے میں بھی نام بنانے والیجان سینا اور ان کی اہلیہ شے شریعت زادہ نے پہلی شادی کے تقریباً 2 سال بعد وینکوور میں پھر شادی کر لی۔شادی کی تقریب کینیڈا کے وینکوور کلب میں ہوئی، جہاں جوڑے کے ساتھ خاندان اور دوست بھی شریک ہوئے، جان سینا اور شے شریعت زادہ نے 20 اکتوبر 2020 کو فلوریڈا میں خفیہ طور پر شادی کی تھی۔اس بار سابق عالمی چیمپئن نے وینکوور میں اپنی اہلیہ شے شریعت زادہ کے ساتھ ایک عوامی تقریب میں شادی کی۔لیجنڈری ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار جان سینا نے اس ہفتے کے آخر میں اپنی شادی کی خبروں کی سرخیوں میں آنے کے بعد اچانک خاموشی توڑ دی، اور تازہ ترین ٹویٹ نے بھی ان کی شادی سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا۔اس تقریب کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، جن میں جوڑے کو ایک عمارت میں داخل ہوتے دیکھا گیا، جان سینا نے نیوی سوٹ میں جھومتے ہوئے، دلہن کے ساتھ پنڈال کی طرف روانہ ہوئے، جو ایک بیک لیس سفید گاؤن میں ملبوس تھیں۔شادی کا مقام اس جوڑے کے لیے بہت معنی رکھتا تھا، کیوں کہ دونوں کی ملاقات پہلی بار وہیں ہوئی تھی، واضح رہے کہ شریعت زادہ ایک کینیڈین انجینئر ہیں جو کمپیوٹر سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ فرم کے پروڈکٹ منیجر کے طور پر کام کرتی ہیں۔

Related Articles