کترینہ کیف اپنی 38ویں سالگرہ کہاں منائیں گی؟

ممبئی،جولائی۔کترینہ کیف  اپنی سالگرہ منائیں گی، اسی سلسلے میں انہیں اپنے خاوند وکی کوشل کے ہمراہ آج ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔دونوں اداکاروں نے کیمرے کی طرف دیکھ کر خوب پوز دیے، کترینہ کیف اس سال 38 برس کی ہوجائیں گی اور اپنی یہ سالگرہ وہ وکی کوشل کے ساتھ کسی ساحلی مقام پر منائیں گی۔وکی کے بھائی سنی کوشل اور ان کی گرل فرینڈ شرواری واگ، فلمساز کبیر خان اور ان کی اہلیہ منی ماتھر بھی کترینہ اور وکی کے ساتھ سالگرہ کا جشن منانے کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔قبل ازیں وکی کوشل نے اپنی سالگرہ مئی میں منائی تھی، اس کے لیے جوڑے نے امریکا کا سفر کیا تھا۔

Related Articles