کرن جوہر نے سارہ خان اور جھانوی کپور سے متعلق کیا انکشاف کیا؟

ممبئی،جولائی ۔کافی ود کرن کے ساتویں سیزن کی ایک قسط میں جھانوی کپور اور سارہ علی خان نے بھی شرکت کی اور پروگرام کے شاطر میزبان کرن جوہر ان سے کئی اہم انکشافات کروانے میں کامیاب ہوگئے۔کرن جوہر نے بتایا کہ دونوں اداکارائیں کسی زمانے میں دو بھائیوں کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی تھیں۔یہ سنتے ہی جھانوی اور سارہ دونوں ہی حیرت زدہ رہ گئیں، انہوں نے پوچھا کہ کیا ہم یہ بات سرعام کریں گے؟سارہ نے جھانوی سے پوچھا کہ کیا انہیں معلوم تھا کرن پروگرام میں ایسی بات کرنے والے ہیں جس کے بعد جھانوی نے کہا کہ نہیں، انہیں نہیں پتا تھا۔کرن جوہر نے کہا کہ میرے کہنے کا مطلب تھا کہ پہلے کسی وقت میں آپ دونوں نے دو بھائیوں کے ساتھ ڈیٹنگ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تینوں میں یہ مشترکہ بات ہے کہ وہ دونوں پہلے میری ہی بلڈنگ میں رہتے تھے۔یہ قسط نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے تْکے لگانے شروع کر دیے کہ کن دو بھائیوں کے ساتھ جھانوی اور سارہ نے ڈیٹنگ کی۔کئی مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ دونوں بھائی ویر پہاڑیا اور شیکھر پہاڑیا ہیں جو مہاراشٹرا کے سابق وزیراعلیٰ سشیل کمار شندے کے نواسے ہیں۔

Related Articles