تین چینی شہریوں کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری

بھونیشور، جولائی ۔ اوڈیشہ میں بیورو آف امیگریشن (بی او آئی) نے غیر قانونی ڈیجیٹل لون ایپ چلانے کے الزام میں تین چینی شہریوں کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کے ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں ملزموں کی شناخت چین میں جیانگسو کے رہنے والے شین ژینہوا ٹونی اور کوان ہونگ وے پال اور سیچوان کے رہائشی یانگ ہائینگ ڈورس کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں پر غیر قانونی ڈیجیٹل لون ایپ چلانے کا الزام ہے۔ ای او ڈبلیو ذرائع نے یہاں بتایا کہ ملزموں نے اوڈیشہ سمیت پورے ملک میں کریڈٹ گولڈ لون اے پی پی کے ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ اس کے خلاف شواہد بھی ملے ہیں جن سے معلوم ہوا ہے کہ وہ انڈونیشیا، سری لنکا، پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش میں ایسے گھپلے کر رہے ہیں اور ان کے رابطے امریکہ سے بھی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے مجرمانہ مالیاتی نیٹ ورک کو ہانگ کانگ، مغربی ایشیائی اور افریقی ممالک تک پھیلانے کے عمل میں بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملزمان ہندوستان میں کئی شیل کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں جن میں بنیادی طور پر میسرز گڈ اسٹارٹ بزنس پرائیویٹ لمیٹید اور میسرز رائٹ اسٹارٹ بزنس پرائیویٹ لمٹیڈ شامل ہیں۔ قبل ازیں ای او ڈبلیو نے اسی معاملے میں گڈ اسٹارٹ بزنس سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر نتن ملک کو گرفتار کیا تھا اور اسے سب ڈویژنل جوڈیشل مجسٹریٹ، بھونیشور کے سامنے پیش کیا تھا، جہاں سے اسے چار دنوں کی حراست میں بھیج دیا گیا۔

Related Articles