نودیپ سینی کینٹ کے لیے کاؤنٹی کھیلیں گے

لندن، جولائی ۔ ہندوستانی تیز گیند باز نودیپ سینی نے بھی کینٹ کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ ایسی صورتحال میں وہ اس سال کاؤنٹی کرکٹ معاہدہ کرنے والے پانچویں ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔دہلی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے اور آئی پی ایل 2022 میں راجستھان رائلز کا حصہ رہے سینی نے آخری بار 12 ماہ قبل سری لنکا کے دورے پر ہندوستان کے لیے کھیلے تھے۔ سینی کو انگلینڈ میں کاؤنٹی چمپئن شپ کے تین اور رائل لندن کپ کے پانچ میچ کھیلنے ہیں۔اس سال سینی سے پہلے چیتشور پجارا (سسیکس)، واشنگٹن سندر (لنکا شائر)، کرونل پانڈیا (واروک شائر) اور امیش یادو (مڈل سیکس) نے کاؤنٹی ڈیل پر دستخط کیے تھے۔ سینی نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا یہ ایک بہترین موقع ہے اور میں کینٹ کے لیے اپنا سب کچھ دینے کے لیے تیار ہوں گا۔سینی کو امید ہے کہ وہ اگلے ہفتے واروکشائر کے خلاف اپنا ڈیبیو کریں گے اور وہ نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز میٹ ہنری کے ساتھ کھیلیں گے، جو 2018 کے بعد کینٹ واپس آئے ہیں۔ کینٹ کی نظر جارج لنڈے پر بھی تھی، لیکن کاؤنٹی کی ٹیمیں پلیئنگ الیون میں صرف دو غیر ملکی کھلاڑیوں کو جگہ دے سکتی ہیں۔

 

Related Articles