وزیر اعلیٰ نے گورکھپور میں مانسرور شیو مندر اور رام لیلا استھل کے سیاحتی ترقی اورمرمتی کاموں کو معنون کیا

لکھنؤ:جولائی ۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج گورکھپور میں 601.38 لاکھ روپئے کی لاگت سے مانسرور شیو مندر اور 164.28 لاکھ روپے کی لاگت سے رام لیلا استھل کی سیاحتی ترقی اورمرمتی کاموں کو معنون کیا۔ انہوں نے کہا کہ مندر کی ترقی کے لیے عوام کی خواہش تھی۔ عوام کی خواہشوں کے مطابق یہاں کی بہترین سیاحتی سہولیات کی ترقی کے ساتھ ہی تزین کاری کے تمام کام آج مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون اور حکومت کی سطح پر ترقیاتی پروگراموں کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے لیکن ان کے تحفظ کا کام عام لوگوں کو خودکرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ بات ذہن نشین رہے کہ ہمیں جو کچھ ملا ہے وہ ہماری وراثت کی علامت ہے۔ اگر کوئی اس کی خوبصورتی کو نقصان پہنچاتا ہے، گندگی پھیلاتا ہے تو اس کی حوصلہ شکنی کریں۔ اگر وہ پھر بھی بضد ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے دریغ نہ کریں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے سال میں مندر کے تالاب کو امرت سرور کے طور پر تسلیم کیا جا سکتا ہے۔ یہاں سے جڑے لوگوں کو بہت سی سہولیات میسر ہوں گی، لیکن پوجا کرتے وقت یہ خیال رکھیں کہ پوجا کے نام پر کوئی نیا ڈھانچہ نہ کھڑا کریں، گندگی نہ پھیلائیں۔ انہوں نے کہا کہ گورکھپور میں سیاحتی ترقی کی سہولیات کے لئے کئی پروگرام چلائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر عوامی نمائندے اور اعلیٰ افسران موجود تھے۔

 

Related Articles