مہاراشٹرا کابینہ نے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کو منظوری دی
ممبئی ،جولائی۔مہاراشٹر کی کابینہ نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 5 روپے فی لیٹر اور 3 روپے فی لیٹر کی تخفیف کئے جانے کو منظوری دی ۔دو وزاء پر مشتمل ریاست کی کابینہ کی دوسری میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیراعلی ایکناتھ شندےاور نائب وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے مشترکہ طور پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "مہاراشٹر حکومت پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 5 روپے اور 3 روپے فی لیٹر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) کم کرے گی۔ سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نئی حکومت کے دوسرے کابینہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے مستعفی ہونے کے بعد گزشتہ ماہ شنڈے کی قیادت میں نئی حکومت تشکیل دی گئی تھی۔چیف منسٹر شندے اور ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڑنویس نے مشترکہ طور پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "مہاراشٹر حکومت پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 5 روپے اور 3 روپے فی لیٹر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) کم کرے گی۔ جسکے رو سے دونوں کے داموں میں بھی کمی آئگی اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہا کہ ریاستی حکومت کا یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے عام شہریوں کے فائدے کے لیے کی گئی اپیل کی طرف بڑھتا ہوا قدم ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ریاست اس فیصلے کے لیے 6000 کروڑ کا بوجھ اٹھائے گی، یہ شیو سینا-بی جے پی حکومت کی عوام کی فلاح و بہبود کے عزم کا حصہ ہے۔