سرکیئر اسٹارمر اور انجیلا رینر کورونا قواعد کی خلاف ورزی سے بری الذمہ قرار

لندن،جولائی۔ اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے لیڈر سرکیئر اسٹارمر اور ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر کو پولیس نے لاک ڈائون کے دوران کوویڈ قواعد کی خلاف ورزی کرنے سے بری المذمہ قرار دے دیا ہے۔ ڈرہم پولیس نییہ فیصلہ گذشتہ برس اپریل میں ایک رکن پارلیمنٹ کے دفتر میں پروگرام کے دوران بیئر پئے جانے کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کیا ہے۔ پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معقول ضروری کام کوویڈ قواعد سے مستثنیٰ تھااور دونوں کو کوئی جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ دونوں رہنمائوں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اگر قانون توڑنے پر انہیں جرمانہ ہوا تو اپنے عہدے چھوڑ دیں گے۔ سر کیئر اسٹارمر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ اس بات کو متنازع نہیں بنانا چاہتے کہ جو لوگ قانون بناتے ہیں وہ اسے توڑ نہیں سکتے، انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اس بات کا تعین کیا جائے تاکہ لیبر حکومت کس طرح معیشت کو فعال کرے گی اور کمیونٹی کو متحرک کرکے پبلک سروسز کو بہتر بنایا جائے برطانیہ کو نئی شروعات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ ہم غلطیاں نہ کریں لیکن عوام کو مجھ سے وقار اور دیانت والا رویہ ملے گا۔ واضح رہے کہ رواں برس بورس جانسن،ان کی اہلیہ کیری اور اس وقت کے چانسلر رشی سوناک کو جون2020میں سالگرہ تقریب میں شرکت کرنے پرپولیس کی جانب سے عائد جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔

Related Articles