چترکوٹ حادثہ: مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے معاوضہ، زخمیوں کو 50 ہزار، سی ایم یوگی کا اعلان

لکھنؤ:جولائی. یوپی کے چترکوٹ ضلع کے بھرت کوپ تھانہ علاقے کے تحت راولی کلیان پور میں ٹماٹروں سے بھری پک اپ گاڑی نے گھر کے باہر سوئے ہوئے لوگوں کو روند ڈالا۔ اس حادثے میں 6 افراد کی موت ہو گئی جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ اس معاملے میں سی ایم یوگی نے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے چترکوٹ ضلع میں سڑک حادثے میں پانچ لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر مناسب علاج اور راحت فراہم کریں۔وزیر اعلیٰ نے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی سی ایم یوگی نے پک اپ ڈرائیور روہت یادو کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت دی ہے۔ فی الحال پولیس نے پک اپ ڈرائیور روہت یادو کو گرفتار کر لیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ہفتہ کی صبح منڈی کی طرف جارہی پک اپ گاڑی نے بھرتکپ تھانہ علاقہ کے راولی کلیان پور میں بے قابو ہوکر گھر کے باہر سوئے ہوئے لوگوں کو روند ڈالا۔

 

Related Articles