انجری کے باعث نڈال کا سیمی فائنل میں کھیلنا مشکوک

لندن، جولائی۔اسپین کے سرکردہ کھلاڑی رافیل نڈال نے نک کرگیوس کے ساتھ سیمی فائنل مقابلے سے قبل کہا ہے کہ پیٹ میں چوٹ کی وجہ سے ان کا کھیلنا مشکوک ہے۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے ٹیلر فرٹز کے خلاف سیمی فائنل میں نڈال پیٹ میں چوٹ کی وجہ سے تقریباً میچ سے باہر ہو گئے تھے لیکن آخر کار انہوں نے 3-6، 7-5، 3-6، 7-5، 7- 6 (10-4 سے جیتا۔نڈال نے میچ کے بعد نامہ نگاروں سے کہا میں آپ کو (سیمی فائنل کھیلنے پر) واضح جواب نہیں دے سکتا کیونکہ اگر میں آپ کو واضح جواب دیتا ہوں اور کل کچھ اور ہوا تو میں جھوٹا ہو جاؤں گا۔ میں آل انگلینڈ کلب میں کھیلنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے کچھ ٹیسٹوں سے گزروں گا۔دو بار ومبلڈن کے فاتح نڈال کو دوسرے سیٹ میں انجری کی وجہ سے میڈیکل ٹائم آؤٹ لیناپڑا تھا لیکن آخر کار انہوں نے چار گھنٹے 21 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں جیت حاصل کی۔نڈال نے کہا کہ ان کے والد اور بہن نے انہیں فرٹز کے خلاف کوارٹر فائنل میچ چھوڑنے کا اشارہ کیا تھا لیکن انہیں یہ خیال پسند نہیں آیا۔انہوں نے کہا، “میں نے لڑائی لڑی ۔مجھےاس بات پر فخر ہے کہ میں ان حالات میں لڑنے کے جذبہ کے ساتھ کھیلنے میں کامیاب رہا۔ اگر نڈال سیمی فائنل میں کھیلتے ہیں تو ان کا مقابلہ آسٹریلیا کے نک کرگیوس سے ہوگا۔ نڈال اور کرگیوس اس سے قبل نو بار آمنے سامنے کھیل چکے ہیں جس میں نڈال نے چھ بار کامیابی حاصل کی۔

Related Articles