مکیش امبانی کی سیکورٹی کے معاملے پر منگل کے روز سماعت

نئی دہلی، ، جون ۔ سپریم کورٹ نے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے چیئرمین مکیش امبانی اور ان کے خاندان کو مرکزی حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سیکورٹی پر سوال اٹھانے والی ایک مفاد عامہ کی عرضی پر تریپورہ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ایک حکم کے خلاف جلد سماعت کرنے کی درخواست پیر کے روز تسلیم کرلی ہے۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جے۔ بی۔ پاردی والا کی تعطیلاتی بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کے خصوصی تذکرہ پر ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی مرکز کی عرضی پر منگل کے روزغور کرنے کے لئے رضامندی ظاہر کی ۔ مسٹر امبانی کی سفارش پر انہیں اور ان کے کنبے کو دی جانے والی سکیورٹی پر سوال اٹھانے والی ایک مفاد عامہ کی عرضی میں انہیں (امبانی اور ان کے خاندان کو )درپیش خطرے سے متعلق تفصیلات طلب کرنے کے تری پورہ ہائی کورٹ کے حکم خلاف مرکز نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ خصوصی تذکرہ کے دوران جلد سماعت کا مطالبہ کرتے ہوئے سالیسٹر جنرل نے دلیل دی کہ مسٹر امبانی کو فراہم کردہ سیکورٹی کا تریپورہ حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ لہٰذا ہائی کورٹ کے پاس مذکورہ عرضی پر غور کرنے کا کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے۔مرکزی وزارت داخلہ کے افسران کو 28 جون کو دستاویزات کے ساتھ حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔

Related Articles