فرانس نے مسلم خواتین پر عائد پابندی ختم کردی

پیرس،جون۔ فرانس نے مسلمان خواتین پر سوئمنگ کے دوران بْرکینی (پورا جسم ڈھانپنے والا سوئمنگ سوٹ) پہننے پر عائد پابندی اٹھا لی۔اس فیصلے سے مسلم خواتین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔فرانسیسی شہر گرینوبل کے میئر ایریک پیولی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ 30برس قبل فرانس میں کیتھولک مذہب کی نشانیاں موجود تھیں لیکن اب فرانس میں زیادہ واضح نظر آنے والا مذہب اسلام ہے اور یہ کچھ لوگوں کیلیے گھبراہٹ کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مسلمانوں کو عوامی مقامات پر اپنے مذہبی جذبات کا اظہار کرنے میں کافی جدوجہد کرنی پڑتی ہے، فرانسیسی شہر گرینوبل کے میئر ایریک پیولی نے مسلمان خواتین کے سوئمنگ کے دوران بْرکینی پہننے پر عائد پابندی ختم کردی، جو مسلم خواتین کیلئے باعث مسرت ہے شہر کے میئر نے کہا کہ برکینی پر پابندی لگانے کوئی وجہ نہیں تھی، مسلمان خواتین عوامی سوئمنگ میں پورے جسم کو ڈھانپنے والے کپڑے (برکینی) پہن کر سوئمنگ کرسکتی ہے۔

Related Articles