کامیابی کے لئے نظم وضبط اور ٹائم منجمنٹ سب سے اہم:یوگی

لکھنؤ:جون۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے طلبا کو نظم وضبط سے پر زندگی اور ٹائم منجمنٹ کا منتر دیتے ہوئے کہا کہ وصول اور کنٹرول کسی بھی شعبے میں کامیابی دلانے کے لئے اہم بنیاد ہوتے ہیں۔ یوگی نے بدھ کو یوپی بورڈ امتحان۔2022 میں ضلع لکھنؤ کے ٹاپروں سے ملاقات کر کے ان کے روشن مستقبل کی مبارک بادیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں کامیابی کے لئے نظم وضبط کی کافی اہمیت ہے۔ وصول اور کنٹرول آپ کو کسی بھی شعبے میں کامیابی دلانے کے لئے کافی اہم بنیاد ہوتے ہیں۔طلبہ کو ٹائم منجمنٹ پر خصوصی دھیان دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ طے شدہ نصاب کے علاوہ آپ کو ملک۔ دنیا میں وقوع پذیر ہوئے رہے حالات سے اپڈیٹ ہونا چاہئے۔ اخبار ایک اچھا ذریعہ ہے۔ روزانہ ایک اخبار ضرور پڑھیں۔ اخباروں کے ادارتی صفحات نظریات سے پر ہوتے ہیں۔ الگ الگ نظریات کو پڑھ کر آپ کسی مضمون میں اپنا نظریہ طے کرسکتے ہیں۔یہ آنے والے مسابقہ جاتی امتحانات میں آپ کے لئے مفید ثابت ہونگے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے ہر سال پریکشا پہ چرچا کی جاتی ہے جس میں اختراعی کوششیں کی جاتی ہیں، طلبہ اور والدین کو اس بحث کو ضرور سننا چاہیے۔ اسکول اور گھر کا ماحول طلباء کی شخصیت کو متاثر کرتا ہے۔ اس لیے اساتذہ ہوں یا والدین، مثبت ماحول کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔ یہ بھی ضروری ہے کہ آپ گھر پر خود مطالعہ کریں۔ یوگی نے کہا کہ ریاستی حکومت ابھیودیا کوچنگچلاتی ہے۔یہاں نیٹ، جے ای ای، یو پی ایس سی، یوپی پی ایس سی، این ڈی اے، سی ڈی اے سمیت مختلف مسابقتی امتحانات کی مفت تیاری یہاں کی جاتی ہے۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ اس کا انعقاد وہ لوگ کرتے ہیں جنہوں نے متعلقہ امتحان پاس کیا ہو۔ جیسے نوجوان آئی اے ایس، آئی پی ایس، پی سی ایس، پی پی ایس آفیسرز، ینگ ڈاکٹرز، نئے منتخب انجینئر وغیرہ۔ یہ اختراعی کوچنگ ورچوئل اور فزیکل موڈ دونوں میں چلتی ہے۔ا سکولوں میں بچوں کو اس بارے میں جانکاری دی جائے۔

Related Articles