لیجنڈری بھارتی اداکارہ ممتاز بھی احسن خان کی مداح نکلیں

ممبئی،جون۔بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ ممتاز کا کہنا ہے کہ کاش وہ 20سال جوان ہوتیں تو احسن خان کے ساتھ کام کرتیں۔بھارت کی مشہور اداکارہ ممتاز عسکری بھی پاکستانی اداکار احسن خان کی مداح نکلیں،اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ٹیلی ویڑن اسکرین پر احسن خان اور عائشہ عمر کی آنے والی فلم ’رہبرا ‘کا ایک گانا سنتے دیکھا جا سکتا ہے۔ممتاز عسکری احسن خان کا گانا دیکھ کر کہتی ہیں کہ ’’واہ تم کتنے ہینڈسم لگ رہے ہو کاش میں 20 سال جوان ہوتی‘‘۔اس ویڈیو میں احسن خان کو دکھایا تو نہیں گیا مگر احسن خان اس وقت وہاں موجود ہیں اور ان کے ہنسنے کی آواز سنی جا سکتی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ممتاز عسکری کے ساتھ وہیں موجود ہیں۔یاد رہے کہ احسن خان اور عائشہ عمر کی فلم رومانوی کامیڈی فلم ’’رہبرا‘‘ 24 جون کوملک بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

Advertisement

Related Articles