اسکوئڈ گیم کے سیزن-ٹو کا اعلان

سیول،جون۔آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی مقبول ترین کورین سیریز اسکوئڈ گیم کے سیزن ٹو کا اعلان کردیا گیا ہے۔جنوبی کوریا کے ہدایت کار ہنگ ڈنک یوک کی پہلی ٹیلی ویڑن سیریز اسکوئڈ گیم ستمبر 2021 میں ریلیز ہوئی تھی، جس نے آتے ہی دھوم مچا دی تھی اور ہر جگہ اس ویب سیریز کے چرچے تھے۔اس ویب سیریز کو اب تک کروڑوں صارفین نہ صرف دیکھ چکے ہیں بلکہ ان کی جانب سے اس سیریز کو بے حد پسند بھی کیا گیا۔اسکوئڈ گیم کے سیزن-ون میں قرض میں ڈوبے لوگوں کو مجبوری کے عالم میں ایک ایسے کھیل کا حصہ دکھایا گیا ہے جس میں سیکڑوں افراد کو پیسے کا لالچ دے کر بچوں کے کھیل کھلائے جاتے ہیں اور ہارنے واللا زندگی کی بازی ہار جاتا ہے۔اب اس سیریز کو پسند کرنے والے افراد کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اس کے دوسرے سیزن کا اعلان کردیا گیا ہے۔اسکوئڈ گیم کے رائٹر، ڈائریکٹر، پروڈیوسز اور کریئٹر ہنگ ڈونگ یوک نے مداحوں کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایک مکمل نیا راؤنڈ آنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکوئڈ گیم کے پہلے سیزن کو لانے کے لیے 12 سال لگے تھے لیکن اسے نیٹ فلکس کی سب سے مقبول ترین سیریز بننے میں 12 دن لگے۔انہوں نے اسکوئڈ گیم کے مصنف، ہدایت کار اور فلم ساز کے طور پر دنیا بھر میں مداحوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمارے شو کو دیکھنے اور پسند کرنے کا شکریہ۔ہنگ ڈونگ نیاتوار کو جاری اپنے پیغام میں اسکوئڈ گیم کے کچھ کرداروں کے واپسی کا بھی بتایا اور کہا کہ گی ہن اور فرنٹ مین واپس آ رہے ہیں، سیزن ٹو آ رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سیزن ٹو میں اس شخص کی بھی واپسی ہوسکتی ہے جو ڈاک جی کھیل کے ذریعے لوگوں کو اسکوئڈ گیم میں لاتا تھا۔اسی طرح ینگ ہی کے ڈول کردار کے بوائے فرینڈ چیل سو کو بھی سیزن ٹو میں متعارف کرایا جائے گا۔یہ سیزن کب ریلیز ہوگا اس کی تاریخ تو سامنے نہیں آئی مگر صارفین اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Related Articles