گورنر اور وزیر اعلیٰ نے بابا یوگیندر کے انتقال پر کیا تعزیت کا اظہار

لکھنؤ، جون۔اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو سنسکار بھارتی کے سرپرست بابا یوگیندر کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر نے کہا کہ ’سنسکار بھارتی‘ کے بابا یوگیندر جی کا انتقال قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے ایشور سے پرارتھنا کی کہ وہ آنجہانی کی روح کو سکون دے اور ان کے لاتعداد مداحوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق مسٹر یوگی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بابا یوگیندر فنون کے لیے وقف رہے۔ انہوں نے ہمیشہ ابھرتے ہوئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ ان کے انتقال سے فن کی دنیا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے سکون کی خواہش کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سینئر پرچارک اور سنسکار بھارتی کے سرپرست پدم شری بابا یوگیندر کا جمعہ کی صبح یہاں کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 98 برس تھی۔ بابا یوگیندر کچھ عرصے سے بیمار تھے اور لکھنؤ کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہوں نے صبح تقریباً 8 بجے آخری سانس لی۔

Related Articles