کیشو موریہ سمیت بی جے پی کے نو امیدواروں نے قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کئے

لکھنؤ، جون ۔ اتر پردیش قانون ساز کونسل کی 13 نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات کے دوران نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ دیگر امیدواروں نے جمعرات کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ ایک اور امیدوار نریندر کشیپ نے کورونا انفیکشن کی وجہ سے ان کی طرف سے ان کے نمائندے نےاپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک، بی جے پی کے ریاستی صدر سواتنتر دیو سنگھ اور وزیر خزانہ سریش کھنہ بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ 20 جون کو ہونے والے قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے نامزدگی کی آج آخری تاریخ ہے۔قانون ساز اسمبلی میں پارٹی کی موجودہ پوزیشن کو دیکھتے ہوئے، قانون ساز کونسل کے انتخابات میں 13 سیٹوں میں سے بی جے پی امیدواروں کا نو سیٹوں پر اور ایس پی امیدواروں کا چار سیٹوں پر جیتنا یقینی ہے۔ دونوں جماعتوں کے اتنے ہی امیدواروں کے علاوہ کوئی دیگر امیدوار میدان میں نہ ہونے کی وجہ سے نام واپس لینے ی آخری تاریخ 13 جون کو ہی ان سبھی امیدواروں منتخب قرار دے دیا جانا تقریباً طے ہے۔ بی جے پی کے نو امیدواروں میں سے سات یوگی حکومت میں وزیر ہیں۔ ان میں کیشو موریہ کی ایوان بالا میں کی میعاد 6 جولائی کو پوری ہوگی۔ بی جے پی کے باقی چھ وزارتی امیدوار فی الحال کسی بھی ایوان کے رکن نہیں ہیں۔ کیشو موریہ کے علاوہ یوگی حکومت کے وزراء چودھری بھوپیندر سنگھ، دیاشنکر مشرا ’دیالو‘، جے پی ایس راٹھور، نریندر کشیپ، دانش انصاری اور جسونت سینی کے نام امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

Related Articles