حکومت کشمیر میں امن وسکون قائم کرنے میں ناکام: راہل

نئی دہلی، جون۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت پر جموں و کشمیر میں امن وسکون قائم کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد روزانہ کشمیری پنڈتوں اور دیگر کو قتل کر رہے ہیں۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ کشمیری پنڈت آج پھر ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ بینک مینیجر، اساتذہ اور کئی بے گناہ لوگ روزانہ مارے جا رہے ہیں، کشمیری پنڈت ہجرت کر رہے ہیں۔ جنہیں ان کی حفاظت کرنی ہے، ان کے پاس فلم کی تشہیر سے فرصت نہیں ہے۔ بی جے پی نے کشمیر کو صرف اپنے اقتدار کی سیڑھی بنایا ہے۔ کشمیر میں امن کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کریں، وزیراعظم جی۔ انہوں نے کشمیر میں گزشتہ 20 دنوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 13 مئی کو ایک کشمیری پنڈت اور ایک پولیس اہلکار کو قتل کیا گیا، 26 مئی کو ایک فنکار کو قتل کیا گیا اور پھر 31 مئی کو کلگام میں اسکول میں ایک ہندو خاتون ٹیچر کو قتل کیا گیا اور آج ایک ہندو بینک منیجر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles